Alif Bay Pay الفبے پہ
Saturday, 21 February 2015
Home-made-playdough
خُود ساختہ پلیڈو
اجزا
۲ کپ میدہ
۱ کپ نمک
۱کھانے کا چمچ تیل
۱کپ گرم پانی
غذائی رنگ
چند قطرے گلیسرین
ترکیب
بچوں نےمندرجہ بالا اجزا کو باہم ملایااور آٹے کی طرح گُوندھااور پیڑے بناے۔پلیڈو کے ان پیڑوں کی مدد سےمُختلف
وضع کی دلپسند چیزیں بنایئں۔
Sunday, 8 February 2015
nature-walk-2
سرسوں کی سیر
بسنت ہار میں کھیتوں میں سرسوں جمتی ہے۔بچوں نے سرسوں کے باغ کی سیر کی، ہر طرف لہلہاتے پیلے پھُولوں کو دیکھ کر
بچے خُوشی سے جھُوم اُٹھے۔ان بچوں کو اُچھلتا کُودتا دیکھ کردیگر بچے بھی سیر میں شامل ہو گئے۔
Friday, 6 February 2015
Self-portrait-activity
خُود نگاری
مُصوری کے لئے کاغذی قرطاس کا ہونا ضروری نہیں۔یہ سرگرمی بچوں کو نقش نگاری کے لئے نیا کینوس فراہم کرتی
ہے۔بچے آیئنے کے رُوبرو پیش ہوے،آیئنے میں اپنے چہرے دیکھےاورآیئنے کی سطح پر ہی اپنا عکس بنا ڈالا۔اپنا عکس یا یُوں
کہیئے عکس کی تصویر بنا ڈالی۔اسے خُود نگاری کہتے ہیں۔
‹
›
Home
View web version