Wednesday, 29 June 2016

Coasters with Islamic Motifs

اسلامی نقش والی طشتریاں

اجزا
کارڈبورڈ
قینچی
کٹر
اسلامی نقوش  
گوند
اسٹیکر شیٹ
 

 ترکیب



 کارڈ بورڈکو چوکور شکل میں کاٹا گیا۔اس کے بعدبچوں نے اپنی پسند کے اسلامی نقوش کو کارڈ بورڈ کے مطابق قینچی کی مدد سے 
کاٹا اور گوند سے چپکا دیا۔ان نقوش کو محفوظ کرنے کے لئے  اسٹیکر شیٹ کو ان پر چسپاں کر دیا گیا۔اس طرح خوبصورت 
طشتریاں تیار ہو گیں۔جو مختلف چیزیں رکھنی کے کام آسکتا ہے۔


















Tuesday, 7 June 2016

Ramadan Corner

 
 
رمضان مُبارک
 
گوشہ رمضان
 
 
 
 
 
رمضان کی بھی اپنی رونق ہے۔اس رونق میں ہم اپنے بچوں کو شامل کرنے کی ہر مُمکن کوشش کرتے ہیں۔ گھر کی سب سے 
 
زیادہ استعمال ہونے والی جگہ پر ایک  "گوشہ رمضان"بنایا  گیا۔جس کو اسلامی نقوش  اور اسلامی کتابوں سے سجایا گیا۔اس کی 
 
ترتیب اور تریئن میں بچوں نے میرا ساتھ دیا۔ تصایر حاضر ہیں۔
 
 













 

Monday, 6 June 2016

moon-sighting

رمضان کا چاند



اجزا
سلنڈر
شفاف سیلوفین
اسلامی نقوش 
گوند
ڈوری
کاج بنانے کا آلہ
سٹیپلر

 
میری خواہش تھی کہ بچے اسلامی مہینوں اور چاند کا باہمی تعلق سمجھ سکیں۔اس کے لئے رمضان اور شوال کے چاند کو دیکھنے 

سے بہتر تقریب اور کیا ہو سکتی ہے؟اس مقصد کو حاصل کر نے کے لئے دوربین بنانے کا سوچا گیا۔بچوں نے گول سلنڈروں 

پر شفاف سیلوفین ربڑ کی مدد سے چڑھایا۔بعدازاں ان سلنڈروں پرپسند کے اسلامی نقوش چسپاں کر دیے۔دو سلنڈروں کو 

سٹیپلر کی مدد سے آپس میں جڑ دیا گیا۔ اس کے بعد ان میں ڈوری ڈالنے کے لئے دونوں اطراف سوراخ کر دئے گئے 

اورڈوری سوراخوں میں سے گُزار ی گئی۔لو دورنین تیار ہو گئی۔بچوں نے دوربین کو گلے میں ڈالا اور چاند کی تلاش کی۔