Saturday 4 July 2015

Turkish-design

تُرک نقش ونگار 

اجزا
تُرکی نقش و نگار پر  مبنی طبق
کاغذ کی پلیٹیں
پوسٹر رنگ
کاغذی ٹیپ
مُو قلم
 
بچوں نے تُرکی نقش ونگار سے مُزیّن طبق کو سامنے رکھ کربغور مُشاہدہ کیا۔اس پر بنےبیل بوٹوں کی بُنت اور رنگوں کی ترتیب 
کا جائزہ لیا۔اس کے بعد  کاغذ کی پلیٹ پر کاغذی ٹیپ کی مدد سے دائرہ بنایا  تاکہ رنگ باہر نہ جاسکے۔اور ایک گلاس کی مدد سے 
پلیٹ کے درمیان میں ایک دائرہ بنایا گیا  جس کے بنانے کا مقصد رنگ کو اندرونی سطح میں آنے سے روکنا تھا۔ پھِر پنسل، 
موقلم اور نارنجی پوسٹر رنگ کی مدد سے ان نقش و نگار کو مُنتقل کر دیا۔