Sunday 22 March 2015

Pakistan-day-activity

یومِ پاکستان مُبارک
 اجزا
  • ایک بڑا کاغذ
  • اُون کے دھاگے
  • اُبھری پُشت والی سُو ئیاں
  • سبز پوسٹر رنگ 
  • مُو قلم
    ترکیب 
    ایک بڑے صفحے پرمینارِ پاکستان کا خاکہ بنایا گیا، بچوں نے  اِس کے گردا گرد سبز رنگ کیا۔اور خاکے کے ارد گرد 
    موزوں  فاصلوں پر اُبھری پُشت والی سُوئیوں کے مِنارے پیوست کر دئے گئے۔ان میناروں پر اُون کے دھاگے 
    باندھ دئے گئے۔جس سے مینارِ پاکستان کی خُوبصورت تصویر اُبھری۔














Saturday 14 March 2015

spring-activity

بہار آئی



بہار کی آمد آمد ہے۔بچوں کوباغ میں لے جاییں ،کاغذقلم کے ساتھ۔پھولوں ،کلیوں،پتوں ،درختوں اور بیل بُوٹوں کو 
تکیں اور صفحہ قرطاس پر مُنتقل کر دیں۔اور بہار کی آمد کو محسوس کریں۔













Melting-crayon

پگھلتے رنگ

اجزا
  • چُورہ شُدہ کریون
  • استری
  • ایلومینیم
  • مُختلف اشکال(اختیاری)
ترکیب 
بچوں نےایلومینیم کےورق میں مُختلف رنگوں کے چُوراشُدہ کریون رکھے،پھر ورق کو تہ لگادی۔میں نے گرم استری سے 
آہستگی سےورق کو سہلایا۔بچوں نے ورق  کھولا اور آہا ، پگھلے ہُوےرنگوںکو دیکھ کر خُوش ہوگئے ! اس سرگرمی میں بچوں
 نے حرارت سےمادےکے پگھلنے کا عمل دیکھا۔یاد رہے گرم استری  بچوں کی پُہنچ سے دُور رہے۔










 

Saturday 7 March 2015

contruction-paper-craft

تراشوں سے تصویربنانا


اجزا
  • دبیز رنگین کاغذ
  • گُوند
  • رنگین مارکر
  • قینچی
  • بڑا کاغذ

    ترکیب
    رنگین دبیز کاغذلیا گیا جس پر پہلے سے مُختلف آسان اشکال کے خاکے موجُود تھے۔بچوں نے قینچی سے خاکوں کو کاٹا 
    جس سے بچوں کی قینچی استعمال کر نے کی تربیت ہُوئی۔اس کے بعداُن شکلوں کوایک صاف سفید کاغذ پرمُختلف 
    سمتوں میں چپکا دیا گیا۔بچوں نے ان چسپاں شُدہ اشکال کے ارد گردمارکر سےاپنی مرضی کی تصویریں بنائیں۔