Sunday 27 September 2015

Daal-family

د کے  خاندان کی پہچان




ایک کاغذ کا سلنڈر بنایئں۔اُس پر ْ ْ              ْد‘‘ لکھیں۔یہ سلنڈر نسبتََا اُونچے قد کا ہو گا۔ایک چھوٹاسلنڈر بنایئں۔جس پر ’’نقطہ‘‘ اور 

’’ڈ‘‘ کی ’’ط‘‘ لکھیں۔یہ چھوٹا سلنڈر بڑے سلنڈر کے گرد لپٹ سکتا ہے۔ اس سلنڈر کو گھُمائیں  تو ’’د‘‘ کے اوپر نُقطہ’’ذ‘‘ کو 

ظاہر کرے گا، ’’ط‘‘ ’’ڈ‘‘ کوظاہر کرے گی۔ اور خالی مُقام محض ’’د‘‘ کو ظاہر کرے گا۔اس سرگرمی کو آپ حرُوفِ تہجی کے

 دیگر مِلتے جُلتے حرُوف کو سمجھانےکے لئے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔










 

Thursday 24 September 2015

Clothing-kabah




غلافِ کعبہ



گتّے پرخانہ کعبہ کا چوکور خاکہ پنسل سے بنایا گیا۔چھت اور زمین پر اُفقی سمت میں اور دایئں بایئں دیواروں پر عمودی سمت
میں  سُوراخ کئے گئے۔ ان سُوراخوں کے لئے کیل اور ہتھوڑی کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔پلاسٹک کی سوئی میں سیاہ دھاگہ پرویا 
گیا ۔ اس کے بعد یہ دھاگہ عمودی سوراخوں کے درمیان پرو دیا گیا۔اس کے نتیجے میں سیاہ گلافِ کعبہ کی مثال بندھ گئی۔نیز 
عمودی سوراخوں کے درمیان سنہری سھاگہ ایک پہلو سے دوسرے پہلو تک پرودیا گیا۔اس طرح خانہ کعبہ کی شکل واضح  ہو 
گئی۔















 

Sunday 13 September 2015

curious-observer

 
 
قُدت کا کھوجی
 
 
 
مری کے نواح میں بیٹی نے مُحدّب عدسے کے ذریعے پتوں،جڑی بُوٹیوں اور گھاس پھُوس کا قریبی مُشاہدہ کیا اورمُختلف 
 
نوعیت کے پتوں کو توڑا ،جمع کیااور انہیں کاغذ پرچپکا دیا۔اس سے بچوں میں اردگرد کی نباتات کی رنگا رنگی کا خُوب احساس 
 
پیدا ہوتا ہے۔