Monday, 26 January 2015

Skeleton-activity

 
ڈ  سے ڈھانچہ
 
 
بچوں نےعلم الابدان کی تصویری کتاب سے ڈھانچے اور ہڈیوں کا جائزہ لیا۔بچے کاغذ پر لیٹ گئے۔ساتھیوں نے جسم کے 
 
گرداگرد نشان لگائے پھر کتاب سے مدد لیتے ہُوئے ان خاکوں میں ہڈیاں،پنجر،پسلیاں،کھوپڑی،جوڑاور دیگر اعضا بنانے کی 
 
 کوشش کی۔یہ انسانی ساخت کو جاننے کے لئے مُفید سرگرمی ہے۔
 
 









Sunday, 25 January 2015

tea-art


چ  سے  چاے

اجزا
  • کاغذ
  • مُختلف رنگ
  • قطرہ ریز
  • اسفنجی برش
  • چاے کی پتی
  • چاے کا قہوہ
  • نمک
  • چمکی
  • رنگین مارکر
    ترکیب
بچوں نے سادہ کاغذ کو چاے کے قہوے کا لیپ دیا۔اُس کے بعداُس پرپتی چھڑکی، جب کہ کسی کاغذ پر رنگوں کے ساتھ پتی  

اور نمک دونوں چھڑکے اور کاغذ کوسُو کھنے کے لئےرکھ دیا گیا۔

سُوکھنےکے بعد قہوے ،نمک، پتی اور رنگوں کے امتزاج سےکاغذ کی سطح پر نت نویلی 

شکلیں نمُودار ہوئیں۔اس عمل کے بعد  بچوں کا تخیل تھا۔اُنھوں نےکسی شکل کو درخت  سمجھا تو کسی کو سُورج۔کسی کو ریل کار 

بنا     ڈالا اور اُبھرنے والی بعض شکلوں کو انسان کا رُوپ پہنا دیا۔

















 

Saturday, 24 January 2015

Object-matcing

حرف  سے مُنسلک  چیزوں کو جمع کرنا۔




یہ سرگرمی ابتدائی حروف  تہجی کی پہچان اوراُن سے شرُوع ہونے والی چیزوں سے مُنسلک ہے۔ا سے ث تک کےحرُوف 

ترتیب سے ایک کھُلی جگہ پر سجا دیے گئے۔مُتنوع   اشیا جن کے نام ان حروف سے شروع ہوتے ہیں ایک علیحٰدہ کھُرلی میں 
 
رلے ملے رکھ  دیے گئے۔بچوں نے چیزیں تلاش کیں اور مُنسلک حروف تہجی کے ساتھ رکھ دیں۔