اسلامی فنِّ تعمیر کی نمایاں علامت
ہشت جہتی ستارہ
اسلامی فنِّ تعمیر میں بُہت سی علامتوں میں کی تکرار دیکھی جا سکتی ہے۔ایک ایسی ہی علامت دو چوکوروں پر مُشتمل ہے ۔جو
۴۵ درجے کے باہمی زاویےپر ایک دوسرےسے مُنسلک ہوتے ہیں۔اس سے ہشت جہتی ستارہ بن جاتا ہے۔یہ علامت
گتے پر بنائی گئی اور اسے کاٹ کر علیحدہ کر دیا گیا۔
نمکین آٹا بنانے کے اجزا
میدہ ۲ پیالی
نمک ۱ پیالی
پانی ۱ پیالی
اجزا
تراشی اوزار
بیلن
مکھنی کاغذ
پوسٹر رنگ
مُو قلم
بچوں نے نمکین آٹے کےاجزا آپس میں ملائے اور آٹا گُوندھا۔اس کے بعد بیلنے سے آ ٹے کو بیلا۔پہلے سے قطع شُدہ شکل کو
آٹے پررکھ کر تراشی اوزار کی مدد سے شکل کاٹ لی گئی۔آٹے کے اس نقش کوچُولہے میں ۱۲۰ سینٹی گریڈ پر ایک گھنٹے کے
لئے پکایا گیا۔یاد رہے آپ اسے گاہے گاہے پلٹتے بھی رہیں ۔ٹھنڈا ہونے پراس نمونے پر بچوں نے اسلامی نمونوں کا مُشاہدہ
کرتے ہوئے ان ہشت جہتی ستاروں میں رنگ بھرے۔