خود ساختہ دھنک
استعمال شُدہ پلاسٹک کے ڈھکن لیے،ان میں سفید گُوند اچھی مقدارمیں ڈالی گئی۔اس کے بعد پوسٹر رنگ کے قطرے آبریز
یا مُو قلم کی مدد سےڈالے ۔پھر کسی بھی نوک دار شے سے ان رنگوں کو خُوبصورتی سے اُلجھا دیا۔بعدازاں ان پرچمکی
ستارے اوردیگر آرائشی ذرّات بکھیر دئیے۔دو سے تین دن کے لئے ان خوبصورت ڈھکنوں کو خُشک ہونے کے لئے رکھ دیا
گیا۔مُقررہ دنوں کے بعد رنگ برنگی گُوند خود ڈھکن سے اُکھڑنے لگی۔نفاست سے انھیں ڈھکن سے اُٹھا لیا گیا۔اور ان تیار
شُدہ ٹکیوں میں سُوراخ کر کےروشن دان میں لٹکا دیا گیا۔یہ ٹکیاں سُورج کی شعاعوںمیں لٹکتی ہیں تو دھنک کا سماں بندھ جاتا ہے۔