Friday, 28 November 2014

forming-letters

 
لیٹے ہوۓ حرُوف
 
 
یہ سرگرمی لیٹے ہوۓ حرُوف کی پہچان کراتی ہے۔شش جہتی دانے پر حرُوف ب، پ، ت ،  ٹ  ، ث،  کی شکلیں چسپاں
 
 ہیں،بچے دانہ پھینکتے ہیں۔اُوپر نمُودار ہونے والی شکل کو غور سے دیکھتے اور زبان سے ادا کرتے ہیں اور اس کے بعد حرف کی
 
 کُرسی، نُقطوں اور ط  کو ظاہر شُدہ شکل کے مُطابق ترتیب دے کر حرف جوڑتے ہیں۔
 
 







Wednesday, 5 November 2014

Nature-walk

 
 
صُبح کی سیر


بچوں نے دادا  ، دادی کے ساتھ کھیتوں میں صُبح کی سیر کا خُوب مزا لیا۔
 
گوالوں  کے ڈیرے پر بھینسوں سے مُلاقات کی ،اُنھیں چارا کھلایااور کھالے کے بہتے پانی میں ہاتھ دھوئے۔
 
بچےرستے میں من پسند ٹہنیاں اور پُھول چُنتے رہے ۔دادا ،دادی اُن کے معصُوم سوالوں کاجواب دیتے رہے۔
 
 
 
 













Saturday, 1 November 2014

milk-experiment

دُودھ میںرنگین بھنور


اجزا

  • دُودھ
  • غذائی رنگ
  • کاغذ
  • برتن دھونے والا مائع
  • بڑے برتن
  • رُوئی کی نوک والی تیلیاں
  • قطرہ ریز
 ترکیب 

ایک برتن میں   نیم گرم دُودھ لیں۔قطرہ ریز کے ذریعے غذائی رنگ دُودھ کی سطح  پر قطرہ در قطرہ ڈالیں۔

رنگوں کو دُودھ کی سطح پر مناسب فاصلے پر پھیلائیں۔

اس کے بعد برتن دھونے والے صابن کو تیلی کی رُوئی دار نوک پر لگائیں اور رنگوں کے عین وسط میں دُودھ کی سطح پر  چُھوئیں۔

آپ کو رنگ دوڑتے نظر آئیں گےگویا دُودھ پر رنگوں کےبھنور چل رہے ہیں۔

بالآخر کاغذ کو دُودھ کی سطح پر ڈال کر اُٹھائیں اور تار پر لٹکا کر سُکھائیں۔













Wednesday, 29 October 2014

circle-activity

 
د سے دائرہ
 
 
 
اجزا
  • گول کاغذ

  • خود ساختہ رنگ                                                         یا کوئی بھی دوسرےرنگ استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
  • مو قلم 











Tuesday, 28 October 2014

Homemade-paint

 خود ساختہ  رنگ

اجزا
  • درمیانہ  برتن
  • آدھا کپ مکئی کا میدہ
  • آدھا کپ  پانی
  • ۴ کپ اُبلتا ہوا پانی
  • غذائی رنگ یا پوسٹر رنگ  ( جامنی رنگ کے لیے  کپڑوں والا نیل بھی استعمال کیا جاسکتا ہے)
  • چھوٹے برتن


ترکیب

مکئی  کے میدے اورپانی کو باہم ملائیں حتٰی کہ ایک گاڑھا ملیدہ بن جاۓ۔ 

اس ملیدے میں اُبلتا ہوا پانی ڈالیں اور چمچ ہلاتے رہیں اور اس کو ہلکی آنچ پر رکھیں اور چمچ ہلاتے رہیں یہاں تک کہ پانی میں جوش آ جاے۔

ایک منٹ تک اُبالتے رہیں۔اس کے بعد برتن کو چُولہے سے ہٹا کر ٹھنڈا ہونے دیں۔


چمچ سے گاڑھے ملیدے کو اُٹھائیں اور چھوٹی چھوٹی کولیوں میں رکھ دیں اور اپنی پسند کارنگ شامل کر لیں۔اگلے استعمال تک فریج میں رکھیں۔












۔