Wednesday, 22 April 2015

Earth-Day-art-activity

 
 
عالمی یومِ ارض


اجزا
 
مکئی کا آٹا
 
کپڑے دھونے والا نیل یا نیلا پوسٹر رنگ
 
سبز غذائی رنگ
 
قِیف
 
پانی
 
سُوراخ دار ڈھکن والی بوتلیں
 
پیالیاں رنگ بنانے کے لیے
 
تراشی اوزار
 

  اس سرگرمی کا تعلق’’عالمی یومِ ارض‘‘Earth Day  سے ہے۔زمین پر کھُرچی سے دائرہ بنایا۔ خُشکی کے برِاعظموں اور پانی کے 
 
بڑے سمندروں کی مناسبت سے دائرے میں نقش بنایا گیا۔ اگلا مرحلہ ان برِاعظموں اور سمندروں میں رنگ بھرنے کا تھا۔
 
رنگ کی تیاری کے لیےسبز یا نیلا رنگ مکئی کے آٹے میں ملایا گیا۔پانی کی مدد سے ایک محلول تیار ہوا جسے قِیف کے ذریعے 
 
بوتلوںمیں بھر دیا گیا۔بچوں نے نیلا رنگ سمندروں میں بھردیا اور سبز رنگ خُشکی میں۔ لو دُنیا کا نقشہ تیار ہو گیا۔اس دُنیا 
 
کو خُوبصورت بنانے کے لیے اس میں امن کے پھُول سجا دیے گئے۔
 
 
 












 


colour-and-nature

 
 
فِطرت اور رنگ


اجزا
 
تتلی اور پھُول کے چھاپے
 
پوسٹر رنگ
 
گُوند
 
کاغذ
 
مُو قلم
 

بچوں نے تتلیوں اور پھُولوں کے چھاپے پوسٹر رنگ میں ڈبوے اور کاغذ پران کے نقش ثبت کیے۔اس کے بعد باغ میں 
 
مُتفرق پھُول اور پتے چُنے اور انہیں تتلیوں کے نقُوش کے گرد گُوند سے کاغذ پر چپکا دیا۔بچوں کا تخیل بہار کے رنگوں کی 
 
طرح اپنے پُورے جوبن پر دکھائی دیا۔
 
 












 

Monday, 20 April 2015

Allama-Iqbal-day

علامہ اقبال کی نظم

ایک مکڑااور مکھّی



اجزا
اُون
گُوند
 کالا کاغذ (مکھّی بنانے کے لیے)
پتنگ کاغذ(مکھّی کے پر بنانے کے لیے)
گُگلی آنکھیں
تصویر کا چوکھٹا
قینچی

 ترکیب

    بچوں نے پُرانی تصویر کے چوکھٹے کے اندرپیلی اُون کو باندھا اور مکڑے کے جالے کی سی بُنت میں لے آۓ۔اُس کے 
بعدکالی اُون کو ہندسے آٹھ کی شکل میں تہ کِیا  اور قینچی سے دونوں اطراف کاٹ کر ایک گُچھا بنا دیا۔گُچھے پر گُگلی آنکھیں 
چپکائیں تو مکڑے کی صُورت بن گئی۔اس مکڑے پر بعد میں ٹانگیں بھی نصب کی گئیں۔بالآخر مکڑے کو جالے پر بٹھا دیا گیا۔ 
اس طرح گُگلی آنکھوں ،کالے کاغذ اور پتنگ کاغذ سے پر بنا کر مکھّی بنائی۔
 
اس کے بعد علامّہ اقبال کی نظم’’ایک مکڑا اور مکھّی‘‘  کا کھیل کھیلا گیا۔جس میں مکھّی مکڑے کے مُکالمے اور خُوشامد کے زیرِاثر 
رفتہ رفتہ  اس کے دام میں آتی گئی۔بالآخر  مکڑے نے مکھّی کو ہڑپ کر لیا۔














Sunday, 19 April 2015

book-craft

کتاب شناسی

اجزا
پُرانے اخبار
پوسٹر رنگ
مُو قلم

 کتاب شناسی سلسلے میں ’’بُک گروپ‘‘کی ’’پتلی لمبی کتاب‘‘کا انتخاب کیا گیا،جو  نہ صرف نظروں کو بھاتی ہےبلکہ بچوں کو

ذوقِ نقل بھی عطا کرتی ہے۔کاغذیا پُرانے اخباروں کا انبارہو،جستہ رنگوں کی سبیل ہو،مُو قلم،پانی اور تخلیق کا آتشہ ہوتو 

بچوں کے معصوم ہاتھ نقل کرتے اصل کو بھی مات کر دیتے ہیں۔اُنگلیوں کا قُدرتی بہاورنگوں کو بے وجہ ان  سمجھی سمتوں میں 
پھینک دیتا ہےاور کتاب کا معنوی حُسن صفحہ قرطاس پر بڑی سادگی سے مُنتقل ہو جاتا ہے۔