Saturday 18 April 2015

Allama-iqbal-for-children

 
علامہ اقبال بچوں کے لیے
 


علامہ اقبال پاکستان کے قومی شاعر،برصغیر کے مُسلمانوں کےدلوں کے ترجُمان،شارحِ قُرآن ودین اور عالمی اُفق کے  
 
صاحبِ بصیرت ناظِر تھے۔ یوں تواقبال ہر عُمر کے شاعر ہیں مگر بچوں کے لئے اُن کی لکھی گئی کئی نظمیں بھی کمال کا درجہ 
 
رکھتی ہیں۔’’اقبال اکادمی پاکستان‘‘  ، ’’بُک گروپ کراچی‘‘، ’’فیروز سنز لاہور‘‘ نیز کئی دوسرے مطابع نے بچوں کی نظموں  
 
پر مُشتمل مُصور کتابیں چھاپ رکھی ہیں۔انھیں ضرور خریدیں اور بچوں کو اُردوزبان کے اس صاحبِ دل اور  صاحبِ انقلاب 
 
اقبال سے ضرور روشناس کرائیں۔
 
یہ نظمیں مصور ہی نہیں، مصوّت صورت،یعنی موسیقی اورآواز کی دلنشیں چاشنی میں ڈُوبی سی ڈیز کی صورت بھی موجود ہیں تو
 
اقبال پڑ ھیں ،سُنیں ،گایئں  اور محسوس کریں۔ 
 





 


No comments:

Post a Comment