Saturday, 30 May 2015

Bird-Food

رزقِ طیور




اجزا
پرندوں کی پہلے سے تیار شُدہ خُوراک
میدہ
مکئی کا شربت
پانی
سانچے
خُوردنی تیل
پلاسٹک کی نلیاں
دھاگے
  ایک خالی برتن میں پرندوں کی پہلے سے تیار شُدہ خوراک میں پانی ، مکئی،میدہ  ملایا۔سانچوں میں خوردنی تیل کا ہلکا سا لیپ دیا 
گیا اور خوراک کے آمیزے کو ان سانچوں میں اُنڈیل دیا گیا۔ سانچوں میں پلاسٹک کی نلیاں بھی گاڑھ دی گئیں  جو آمیزے 
کے خُشک ہونے پر نکال دی گئیں۔تاکہ اس کے نتیجے میں بننے والے سُوراخ میں سے دھاگہ پرویا جاسکے۔بالآخر ان  قطعات کو 
سانچوں سے نکال کر دھاگوں کی مدد سے ٹہنیوں پر لٹکا دیا گیا۔ بچوں نے سیکھا کہ اُن کی طرح پرندے بھی خدا کا رزق پاتے 
ہیں۔














Saturday, 23 May 2015

Sensory-play-bottles

حِسّی کھیل


اجزا

خالی بوتلیں

قیف
گُوند
چمکی

آبی کھلونے  یا  کوئی بھی چھوٹے  کھلونے
نیم گرم پانی
 ڈکّٹ ٹیپ






بوتلوں میں کُچھ گُونداور نیم گرم پانی ڈالیں ۔اُس کے بعد  چمکی ، آبی کھلونے   ،منکے  جوبھی مُیّسر  ہوں انھیں ان بوتلوں میں 

ڈالیں اور اپنے طِفلِ سادہ کے حوالے کر دیں۔ یہ بچوں کے حوّاس کو برانگیختہ کرنے کا ایک مُفید   گُر ہے۔



















Wednesday, 13 May 2015

Erupting-colours

جوشیلے رنگ

رنگین برف کے اجزا

مُختلف سانچے
غذائی رنگ یا پوسٹر رنگ

رنگوں کا محلول بنانے کے لیے گلاس







                            کیمیائی تعامل کے اجزا 


امتحانی نلیاں  یا شیشے کی بوتلیں

کھانے کا سوڈا

سرکہ

رنگین برف
 


 

پوسٹر رنگ اور غذائی رنگ مِلا پانی  سانچوں میں ڈال کربرف بننے کے لیے رکھ دیا گیا۔اگلے روزرنگین برف کےڈھیلوں اور 

مُختلف  اوضاع کو امتحانی نلی یا شیشے کی بوتلوں میں رکھ دیا گیا۔مثال کے طور پر  نیلی اور پیلی برف کو  اوپر تلے نلی میں رکھا 

گیا۔جُوں جُوں وقت  گُزرا اور برف پگھلی ، رنگوں کے ڈھل جانے سے سبز ،جامنی ، نارنجی اور نِت نِت کے  رنگ بنتے 

گئے۔ بالآخر کھانے کا سوڈا اور سِرکہ نلی اور بوتلوں میں اُنڈیلا تو  ایک کیمیائی تعامل کے نتیجے میں کار بن ڈائی آکسائیڈ گیس کے

اخراج سے رنگوں نے جوش لیا اور برتن سے باہر بہہ گئے۔ اس سارے عمل میں بچوں نے رنگوں کی تشکیل کا مُشاہدہ کیا اور 

ایک مُضطرب کیمیائی عمل کا بے حد لُطف اُٹھایا۔